دنیا بھر میں مختلف یونیورسٹیز کی جانب سے ہر سال پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے داخلوں سمیت سکالرشپس کا اعلان بھی کیا جاتا ہے پاکستان میں زیر تعلیم تقریبا تمام بچوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بیرون ملک ہائیر ایجوکیشن کے لیے جاسکے جس سے بعد نہ صرف بیرون ملک اچھی ملازمت کے مواقع بڑھ جاتے ہیں بلکہ پاکستان واپس آنے پر بھی بہترین جابز آپ کی منتظر ہوتی ہیں
یوں تو پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے تمام ممالک کے دروازے کھلے ہیں لیکن دنیا کی اعلی ترین یونیورسٹیز کا مسکن ریاست ہائے متحدہ امریکہ نہ صرف ماہرین تعلیم کی جانب سے آپ کو تجویز کیا جائے گا بلکہ وہاں سے فارغ التحصیل سٹوڈنٹس کی جاب پروفائل بھی آپ کو یہ ماننے پر مجبور کر دے گی
اب سوال یہ ہے کہ امریکہ خرچہ کیے بغیر جایا کیسے جائے؟
اگر کوئی پاکستانی سٹوڈنٹ امریکی یونیورسٹی میں بغیر کسی خرچ کے پڑھنا چاہتا ہے جبکہ آپکو ماہانہ خرچ بھی ملے تو سب سے اچھا اور آسان طریقہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کا ہے ۔ ایچ ای سی کا ایک بہترین پروگرام یو ایس پاک نالج کوریڈور کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جس میں آپ کو نہ صرف ٹیوشن فیس سکالرشپ دیا جاتا ہے بلکہ اپ کو ہوائی سفر کا خرچ بھی دیا جاتا ہے ۔ آپ کو اخراجات پورے کرنے کے لیے کسی قسم کی نوکری کرنے کے بجائے، سکالرشپ کی وجہ سے اپنی پڑھائی پر توجہ دینے کا بھرپور موقع بھی ملتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ ایچ ایس سی کے سکالر ہونے کے ناطے داخلہ فیس اور دیگر متفرق اخراجات سے بھی چھوٹ لے سکتے ہیں لہذا نہ ہونے کے برابر خرچہ کرتے ہوئے آپ امریکا کی بہتریں یونیورسٹی میں پڑھنے کا خواب با آسانی پورا کر سکتے ہیں
اب سوال یہ ہے کہ امریکا میں ہی کیوں پڑھا جائے؟
امریکا تحقیق و تدریس کے معاملات میں پوری دنیا پر سبقت رکھتا ہے۔ تحقیقی مکالموں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ رکھنے کے ساتھ تحقیق کا بجٹ بھی دنیا میں سب سے زیادہ امریکا کا ہے لہذا امریکا میں ہائیر ڈگری کا مطلب پوری دنیا میں بہترین مواقعے بنانے کی طرف اہم قدم ہو سکتا ہے
یو ایس پاک نالج کوریڈور 2015 میں حکومت پاکستان اور امریکا کی اشتراک سے پاکستانی وزیر اعظم اور امریکی صدر کے درمیان ایک ملاقات کے نتیجے میں شروع ہوا جس میں دس ہزار پاکستان سکالرز کو اگلے دس سال کے عرصے میں پاکستان میں اعلٰی تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے فرائض بنھانے کے لیے تیار کیا جانا ہے
اس وقت سپرنگ 2023 اور فال 2023کی داخلہ کے لیے ایچ ایس سی نے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں لہذا سیٹ بیلٹ باندھ لیجئے اور فوری سی اپنی درخواست اور دستاویزات تیار کرکے اپلائی کر دیجئے جس کے لیے چیدہ نکات درج ذیل ہیں
اپنی فیلڈ کے مطابق اور انٹرسٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے یوایس یونیورسٹی ڈھونڈیں
ایچ ایس سی نے یوایس یونیورسٹی کی لیسٹ اس لنک پر مہیا کر دی ہے
https://www.hec.gov.pk/english/scholarshipsgrants/US-Pakcorridor/Pages/List-of-QS-Ranked-Universities.aspx
اپنی فیلڈ اور ریسرچ کے مطابق سپروائزر کی پروفائل تلاش کریں اس کام کے لیے آپ یونیورسٹی کی ویب سائٹ ویسٹ کریں
چند منتخب پروفیسرز کو ای میل میں چند دستاویزات بھیج دیں
پروفیسر کا ای میل آنے کی صورت میں آپ اسکی تحقیق اور اپنی فیوچر تحقیق لے حساب سے مثبت رویہ اختیار کریں
یوایس پروفیسر آن لائن میٹینگ کے آپ کو اپنے گروپ میں رکھنے پر غور نہیں کرتے لہذا انٹرویو دیں جس میں آپکو پروفیسر کی تحقیقی پروفائل کا اچھے سے علم ہو
اگر آپ اس سٹیپ ہر پہنچ چکے ہیں تو آپ پروفیسر کے مثبت جواب کے بعد اپنی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے درخواست کا عمل شروع کریں ۔اس کے لۓ آپ کو یونیورسٹی کی ریکوئرمینٹ کا اچھے سے علم ہونا چاہئے جیسے کے اپ کے پاس انگلش زبان کا کوئی ٹیسٹ چاہئے یا نہیں۔
اسکے بعداپ کو تقریباً ایک مہینے تک انتظار کرنا ہوگا اور اپ کو نتیجہ وصول ہوجاۓ گا اگر اپنے اوپر دیے گئے تمام نکات پر اچھے سے عمل کیا تو یونیورسٹی آپکو داخلہ دے دے گی
دوسرا فیز ایچ ایس سی کی ویب سائٹ پر اپلائی کرنا ہے جس میں اپنے ابتدائی طور پر اپنی یونیورسٹی کا نام بھی لکھ سکتے ہیں اگرچہ آپکو ایڈمیشن آفر لیٹر موصول نہ ہوا ہو ۔ ایچ ایس سی کے بیان کردہ سٹیپس کے ساتھ ساتھ بھی تیاری کی جا سکتی ہے ۔
اپلائی کرنے کے لے درج ذیل لنک پر جائیں اور انسٹرکشن کو فالو کرتے ہوۓ مکمل کریں
آپ ایڈمیشن آفر لیٹر وصول ہونے کے بعد ایچ ایس سی کو ای میل کی ذریعے اپنا ایڈمیشن لیٹر بھیج سکتے ہیں اور میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوۓاپ کو پروویژنل اوارڈر لیٹر جاری کر دیا جائے گا
مبارک ہو اپ امریکا جانے کے لیے تیار ہیں بس سنجیدگی سے پروسیجر سٹیپ کو فولو کرتے ہوئے اپ اس سکالرشپ کے حقدار بن سکتے ہیں ۔ اپ کے کامیاب کیرئیر کے لۓایک بہترین سنگ عمل ثابت ہوگا