دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی رینکنگ میں پاکستان دور دور تک نہیں

دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں کے لیے حالیہ رینکنگ جاری کی گئی جس میں امریکہ اور برطانیہ شامل ہیں تاہم چین کے کالج بھی تیزی سے اپنا مقام بنا رہے ہیں۔

برطانوی میگزین ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے منگل کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کی گئی ۔ جس کے مطابق مسلسل ساتویں سال پہلے نمبر پر آکسفورڈ یونیورسٹی ہی موجود ہے۔

دنیا کی 10 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل یونیورسٹی آف آکسفورڈ، برطانیہ، ہارورڈ یونیورسٹی، امریکہ، یونیورسٹی آف کیمبرج، برطانیہ، سٹیفورڈ یونیورسٹی، امریکہ، ایم آئی ٹی، امریکہ، کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، امریکہ، پرنسٹن یونیورسٹی، امریکہ، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، امریکہ، ییل یونیورسٹی، امریکہ، اور امپیریئل کالج لندن، برطانیہ ہیں۔

جاری کردہ رینکنگ میں دنیا کی 10 بہترین یونیورسٹیاں برطانیہ اور امریکہ میں ہیں جبکہ اس میں 104 ملکوں کے 1799 تعلیمی اداروں کا شمار کیا گیا ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اس جائزے کی بنیاد 13 پرفارمنس انڈیکیٹر ہیں جن میں ٹیچنگ، ریسرچ، علم کی منتقلی اور عالمی نقطۂ نظر شامل ہیں۔ جبکہ اس پر ہونے والی تحقیق میں امریکی یونیورسٹیوں کی بالادستی اب ختم ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ ایلیٹ اور باقی یونیورسٹیوں کے درمیان پیداوار کا بڑھتا فرق نظر آرہا ہے۔

چینی یونیورسٹیوں کے حوالے سے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ چین میں تحقیق کا معیار بڑھ رہا ہے۔ جہاں امریکہ کا سکور 70 سے گِر کر 69.4 ہوگیا ہے وہیں چین کا سکور 55.6 سے بڑھ کر 58 ہوگیا ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق چینی یونیورسٹیاں ایک چیز میں کمزور ہیں اور وہ ہے انٹرنیشنلائزیشن۔ جاری کردہ رینکنگ میں سب سے زیادہ 177 تعلیمی ادارے امریکہ میں واقع ہیں اور 200 بہترین یونیورسٹیوں میں بھی امریکہ سب سے آگے ہے۔ جبکہ اس میں چین کا چوتھا نمبر ہے اور اس نے آسٹریلیا کی جگہ لی ہے جو اب پانچویں نمبر پر ہے۔

چین میں موجود یونیورسٹیوں میں تیسرے نمبر پر فودان یونیورسٹی اور چوتھے پر شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی ہے۔ رواں سال انھوں نے اپنے سکور میں نمایاں بہتری دکھائی ہے اور اس کی وجہ پرفارمنس انڈیکیٹرز میں ترقی ہے۔

جبکہ لاطینی امریکہ میں اس رینکنگ میں 11 ملکوں کے تعلیمی ادارے شامل کیے گئے ہیں جہاں بہترین یونیورسٹیوں میں برازیل کے سب سے زیادہ تعلیمی ادارے ہیں

دنیا بھر میں اوسط اضافہ چین کی ترقی، امریکہ کی تنزلی نظر آرہی ہے۔ سال 2022 کے مقابلے 2023 میں امریکہ میں مجموعی سکور میں 0.1 کا اضافہ ہے جبکہ چین میں اسی دوران 1.6 کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کی صرف ایک یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500 یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔ ٹاپ یونیورسٹیوں میں اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی کا 401 واں نمبر ہے جبکہ 1000 بہترین یونیورسٹیوں میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یو ایم ٹی، عبدالولی خان یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، کامسیٹس اسلام آباد، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، یو ای ٹی ٹیکسلا، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد شامل ہے۔

دوسری جانب ہمسائیہ ملک انڈیا سے ٹاپ 500 میں پانچ اعلی تعلیمی اداروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں سب سے اوپر (251 سے 300 کے بیچ) انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس ہ

اپنا تبصرہ بھیجیں