گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر اصغر زیدی کی جانب سے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں وہ ایک معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ Enablers کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ عرصے میں ایک پروگرام “تعلیم اور ہنر ساتھ ساتھ” کا آغاز کیا گیا تھا جس کی شراکتداری پنجاب ہیڈ کے ساتھ کی گئی تھی۔
https://twitter.com/zaidia/status/1579471902472826885?s=20&t=JcqGJCeUrcQLiTUA_1RYlQ
اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ کر کے اپنی طلباء کے لیے تکنیکی، مہارت پر مبنی سیکھنے کے کورسسز شروع کیے جائیں گے۔اس شراکتداری پر ان کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔
معاہدے کے تحت انیبلرز کے ساتھ دو لیول پر کارپوریٹ کیا جائے گا جس میں گریجوئٹس کو سکلز بڑھانے کے کورسسز سے مستفید ہو سکیں گے۔
ثاقب اظہر کا کہنا تھا کہ آپ کے نمبر یا فیصد آپ کی قائدانہ صلاحیت، جذباتی ذہانت، اور روزمرہ کے مسائل سے نمٹنے کی آپ کی صلاحیت کی پیمائش نہیں کرتے، بلکہ آپ کی کامیابی کے لیے اہداف کا تعاقب کرنا، عزائم رکھنے اور اس کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
https://www.facebook.com/528375436/posts/pfbid02Zp8BrtGBGt2dMe6BVwsaHbLr5PCkknY8xXM4sz2LYPXnuTSPdEWh5J7sqjDjjChol/
اسی موقع پر انہوں نے بتایا کہ میرے پاس پاکستانی لوگوں کو فعال کرنے اور انہیں سب سے بڑے بین الاقوامی ای کامرس پلیٹ فارم، ایمیزون سے متعارف کرانے کا مشن تھا۔ میں نے اس کے لیے سخت محنت کی، اس سے قطع نظر کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔
مزید اس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوشی کا موقع ہے جہاں تعلیم اور ہنر ساتھ ساتھ کو ایک ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ان کورسسز کا انعقاد طلبا کو تعلیمی نظام سے ہٹ کر سکلز سیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان میں ٹیکنالوجی اورینٹٹڈ ایجوکیشن کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/enablers_org/status/1579747207670292480?s=20&t=mbST5z3O3-qYQ7_vAMO7zA
آج کل کے اس ٹیکنالوجی کے دور میں دنیا ترقی کی طرف گامزن ہے۔ پاکستان کی جانب سے یہ ایک خوش آئین اقدام ہے اور یہ ایک بہترین موقع ہے۔ اس لیے اپنا مستقبل خود بنائیں، اپنی صلاحیتوں کا فیصلہ کسی اور کو نہ کرنے دیں۔
اصغر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے کی بدولت کالج اور انسٹیٹوٹ لیول کے طلبا کو سکلز سیکھائی جائیں گی جن میں کامرس، فائنینس اور کمپیوٹر سائنس طلبا شامل ہونگے۔ اور کچھ مدت کے لیے غور کیا جائے گا کہ اور مزید کتنا بہتری کی ضرورت ہو گی۔
اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے سکلز سیکھ کر ایک بہترین اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکے گی جو پاکستانی طلبا اور قوم کے لیے آنے والے وقتوں میں بہت کارآمد ثابت ہو گی۔