پنجاب بھر کی یونیورسٹیز میں دو سمسٹرز کی فیس معاف

سیلاب کی تباہکاریوں نے جہاں پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے وہی دوسری جانب بہت سے متاثرین کو درپیش مشکلات کا بھی کوئی پرسان حال نہیں۔ ان سب مشکلات میں گم طلبات بھی ہیں جن کا تعلیمی نظام بہت متاثر ہوا ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مشکل کے اس دور میں طلبا کے لیے آسانی کا باعث بنے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کی ترجیحی طور پر دو سمسٹرز کی فیس معافی کے لیے تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو گورنر پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی۔

ہدایت نامے میں لاہور سمیت پنجاب بھر کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء و طالبات کی 2 سمیسٹر میں فیس معاف کردی ہیں۔

اس سلسلے میں گورنر پنجاب نے تمام نجی و سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کو ہدایات جاری کردی ہیں جس سے ہزاروں طلباء و طالبات کو فائدہ پہنچے گا۔

یونیورسٹیاں پہلے ہی مالی بدحالی کا شکار ہیں۔ یہاں تک کہ یونیورسٹی کی ملازمین کو تاحال تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی جاسکی اور اس مالی خسارے کے باوجود دو سمیسٹر کی فیسوں کے معافی اعلان کے بعد یونیورسٹیوں کی انتظامیہ نے سر جوڑ لئے ہیں اور سوچ بیچار شروع کردیا ہے کہ کن بنیادوں پر طلباء کو یہ سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اپنے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ ان کی مدد کر کے انہیں اس مشکل وقت میں سہارا دیا جا سکے تاکہ لوگوں کو اس مشکل وقت میں آرام اور ذہنی سکون فراہم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں