معذور سٹوڈنٹس کے لیے وزیراعظم الیکٹرک ویل چئیر سکیم کا تیسرا مرحلہ

یونیورسٹی سٹوڈنٹس کے لیے وزیراعظم الیکٹرک ویل چیئیر سکیم کے تیسرے مرحلے کا اعلان کر دیا گیا

پروگرام کے تحت مستقبل بنیادوں پر جسمانی معذوری میں مبتلا وہ سٹوڈنٹس جو کسی بھی پبلک سیکٹر یونیورسٹی یا ملحقہ کالج میں زیر تعلیم ہیں وہ سکیم میں اپلائی کر سکیں گے

ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق اہلیت کی شرائط میں معذوری کا میڈیکل سرٹیفکیٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، اہلیت میں امیدوار کی ایک یا دونوں ٹانگوں کی معذوری اور یونیورسٹی سیشن میں انرول ہونا دیکھا جائے گا

اس حوالے سے مستحق سٹوڈنٹس الیکٹرک ویل چیئر کے لیے ویب سائٹ پر اپلائی کر سکتے ہیں جس کے لئے آخری تاریخ 30 نومبر 2022 رکھی گئی ہے

آن لائن اپلائی کرنے کے بعد درخواست فارم کی کاپی متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ یونیورسٹی کے متعلقہ دفتر میں جمع کروائی جاسکے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں