پی ایم سی کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کی ممکنہ تاریخ کے اعلان کے بعد فیڈرل بورڈ کے دوسرے سالانہ امتحانات دینے والے ایف ایس سی پری میڈیکل لے سٹوڈنٹس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
سٹوڈنٹس کی جانب سے ایم ڈی کیٹ اور انٹر امتحانات کی تاریخوں کے مابین تصادم آنے کے خدشہ کے پیش نظر فیڈرل بورڈ چئیرمین قیصر عالم خان کے نام ڈیٹ شیٹ میں تبدیلی کے لیے خط لکھ دیا گیا
متعدد سٹوڈنٹس کے سائن شدہ خط میں بورڈ چئیرمین کو سٹوڈنٹس نے دونوں امتحانات کی تاریخیں قریب ہونے سے تیاری میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ہے جبکہ سٹوڈنٹس کی جانب سے فیڈرل بورڈ امتحانات کے لیے کئی علاقوں میں سینٹرز نہ ہونے کا بھی شکوہ کیا گیا ہے

سٹوڈنٹس کی جانب سے خط میں درخواست کی گئی کہ دو نومبر سے 11 نومبر تک ہونے والے امتحانات کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انعقاد تک ملتوی کیا جائے تاکہ تیاری میں آسانی ہوسکے