انٹرنیشنل میڈیکل کالجز کے پاتھ ویز کے حوالے سے جسٹس فار ایف ایم جیز کے سربراہ ڈاکٹر ذیشان نور ملک کی وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر خورشید نسیم سے ملاقات ہوئی جس میں بیرون ممالک میں زیر تعلیم طلباء اور گریجویٹس کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر ڈاکٹر زیشان نور کی جانب سے فارن میڈیکل گریجویٹس کو ہاؤس جاب کی انڈکشن پر درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا
اس موقع پر نائب صدر پی ایم سی نے کہا کہ پی ایم سی کی جانب سے A لسٹ کے ساتھ ساتھ B لسٹڈ کالجز کو بھی ہاؤس جاب کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا
ڈاکٹر ذیشان نور کی جانب سے سیکرٹری پی ایم سی کو این ایل ای پاس شدہ ڈاکٹرز کو لائسنس کی فراہمی میں درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر سیکرٹری پی ایم سی نے مسائل کی جلد ہی حل ہونے کی یقین دہانی کروائی
جس فار ایف ایم جیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب فارن میڈیکل گریجویٹس کی بڑی تعداد جن کی یونیورسٹیز کو B لسٹ میں رکھا گیا تھا اور اب A لسٹ کی طرح وہ بھی ہاؤس جاب کے اہل ہونگے
اس موقع پر انٹرنیشنل میڈیکل کالجز کے پاتھ ویز ختم ہونے کے بعد لسٹوں کی تشہیر کے حوالے سے واضع کیا گیا کہ تسلیم شدہ تمام کالجز کو دو لسٹوں A,B میں رکھا جائے گا جن کی تفصیلات ایک سے دو دوز میں ویب سائیٹ پر جاری ہونے کا امکان ہے
ملاقات میں ڈاکٹر ذیشان نور ملک نے بین الاقوامی میڈیکل کالجز کے لیے پی ایم سی پالیسی کو بہتر، یکساں اور عالمی معیار کے مطابق بنانے پر زور دیا جس پر وائس پریزیڈنٹ نے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا ہم اپنی پوری کوشش کریں گے مسائل کا ہر حد تک خاتمہ کیا جائے جس پر ڈاکٹر ذیشان نور ملک نے پی ایم سی کے وائس پریزیڈنٹ کی طرف سے مسائل کو حل کروانے پر شکریہ ادا کیا اور کونسل کے حال ہی میں کئے جانیوالے تمام فیصلوں کو سراہا