پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج میں تینوں ٹاپ پوزیشنز ایک ہی کالج کے نام

پاکستان بھر کے 30 تعلیمی بورڈز میں یکے بعد دیکر میٹرک انٹر نتائج کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے، فیڈرل بورڈ کی جانب سے سب سے پہلے نتائج کا اعلان جبکہ دیگر صوبوں کی جانب سے اعلانات تاحال جاری ہیں

پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق پری میڈیکل کا میدان طالبات جبکہ پری انجینئرنگ کا میدان لڑکوں کے نام رہا

پشاور بورڈ کی پوزیشن ہولڈرز
پشاور بورڈ کی پوزیشن ہولڈرز

اس حوالے سے مزید معلومات کے مطابق پری میڈیکل میں زینب ظہور نے 1064 نمبر حاصل کرتے ہوئے پہلی جبکہ ایمن گلالئی نے 1063 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی

اسی طرح پری انجینئرنگ گروپ میں 1059 نمبر لیکر توقیر زمان نے پہلی 1046 نمبرز لیکر شارق نے دوسری جبکہ 1037 نمبرز لیکر فیضان اللہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی

جنرل گروپ کے نتائج کے مطابق غفران محمود نے 1053 نمبرز لیکر پہلی، عدنان خلیل نے 1027 نمبرز لیکر دوسری جبکہ ثناءاللہ نے 1013 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی

ترجمان پشاور بورڈ کے مطابق امتحانات میں 59 ہزار 644 طلباء نے حصہ لیا جس میں سے 55 ہزار 856 کامیاب قرار پائے

اپنا تبصرہ بھیجیں