لاہورسٹی ٹریفک پولیس تعلیمی قابلیت میں سب فورسز پر سبقت لے گئی یہ سٹی ٹریفک پولیس کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
لاہور کے سٹی ٹریفک پولیس کے دو مزید وارڈنز نے دوران ڈیوٹی پی ایچ ڈی اور ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرلیں۔ ممتاز جسوی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے دوسرے وارڈن بن گئے جبکہ سینئر وارڈن ارشد پاشا نے انٹرنیشنل پبلک ریلیشنز میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کی دونوں افسران کو مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وارڈنز کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے میں مکمل سپورٹ کی اعلان بھی کیا۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ 24 سو وارڈنز میں سے 137 وارڈنز ایم فل ڈگری ہولڈرز ہیں جبکہ 07 مزید وارڈنز آئندہ سال تک ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کرلیں گے۔
منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ دو ہزار کے قریب وارڈنز نے مخلتف مضامین میں ماسٹرز کئے ہوا ہیں جن میں فرانزک سائنس، مالیکیولر بیالوجی ، انگلش، قانون، اکنامکس، میتھیمٹکس، کریمنالوجی، انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم فل کی ڈگریاں حاصل کی ہوئی ہیں۔
سی ٹی او لاہور نے وارڈنز کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ ایم فل کی ڈگری رکھنے والے وارڈنز کو محکمہ کی جانب سے ہر ماہ پانچ ہزار روپے الاونس دیا جائے گا جبکہ پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے دس ہزار روپے الاونس دیا جائے گا۔
ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر کو ہرممکن یقینی بنایا جارہا ہے اور انہیں مکمل سپورٹ دیا جا رہا ہے تاکہ ان کا مورال اسی طرح بلند رہے اور پاکستان اور پولیس فورس کا نام روشن کرتے رہیں۔