پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد شیخ کا چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے ملاقات
ملاقات میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے ممبر پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی ، پرو وائس چانسلر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹر فریدہ کاکڑ ، پرنسیپل بولان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ظاہر خان مندوخیل ، ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر نور قاضی سمیت دیگر حکام بھی شامل تھے
ملاقات میں صدر پاکستان میڈیکل کمیشن نے نومبر میں ہونے والے MDCAT کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔
صدر پی ایم سی نے بتایا کہ بلوچستان سے آٹھ ہزار تین سو طلبہ نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئیے فارم جمع کرائے ہیں ۔
صدر نے کہا پی ایم سے کے ایکٹ کے مطابق ٹیسٹ ادارہ لے گا ۔ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ ٹیسٹ کو پبلک یونورسٹیوں کے زریعے لیا جائے گا ۔
صدر نے بتایا کہ پی ایم سی کے سیلیبس کے مطابق صوبوں کے تعلیمی نظام اور مشاورت سے پیپر بنایا جائے گا ۔
صدر نے کہا داخلہ بلوچستان حکومت اپنی پالیسی کے مطابق تعین کرے ۔
صدر نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان میڈیکل کمیشن کا مکمل دفتر بنایا جائے گا اس حوالے سے بلوچستان حکومت زمین دینے میں مدد فراہم کرے ۔
صدر نے کہا کہ پی ایم سی بلوچستان کے دیگر صوبوں میں طلبہ کا سال ضائع ہونے کا ازالہ کرے گا ۔
صدر نے چیف سیکریٹری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے تعاون سے ٹیسٹ اپنے مقررہ وقت پر ہوگا ۔