وفاقی وزارت آئی ٹی کی جانب سے نوجوانوں کو ای روزگار فراہم کرنے اور سکلز سکھانے کے لیے شروع کیا گیا نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے زیر اہتمام ڈی جی سکلز کامیابی سے جاری ہے
ڈی جی سکلز کے دو بیچز سے اب تک ہزاروں سٹوڈنٹس آن لائن مفت سکلز سیکھ کر ماہانہ آن لائن ہزاروں روپے کمانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں جبکہ ڈی جی سکلز کی جانب سے اپنے تیسرے بیج کو شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کے لیے آج سے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے
ڈی جی سکلز (DigiSkills) کی ویب سائٹ پر اندراج کی تاریخ 3 اکتوبر 2022 سے شروعات کی ہے اور اس ٹریننگ پروگرام کے لیے کل 250,000 نشستیں مختص کی گئی ہیں اور پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پہ شروع کیا گیا ہے۔
بیچ 03 میں 15 پروگرامز کا آغاز کیا گیا جن میں 5 نئے ایڈوانس کورسسز کو شامل کیا گیا ہے۔ کورسسز میں فری لانسنگ، ای کامرس مینجمنٹ، ڈیجیٹل مارکٹنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، ایس سی او، گرافکس ڈیزائننگ، وئرچول اسسٹنٹ اور دیگر کئی پروگرامز کا احتمام کیا گیا جس سے طلبا آئن لائن سیکھ کے ایک محفوظ کرئیر کے لیے خود کو تیار کر سکتا ہے۔
ٹرینیز کی طرف سے دکھائی گئی ماضی کی بڑی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ٹریننگ پروگرام آپ کو یہ بتانے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ اگر آپ سیٹیں ختم ہونے سے پہلے اندراج کا موقع گنوا دیتے ہیں تو ڈی جی سکلز کا پلیٹ فارم کوئی ذمہ داری نہیں لیں گا۔ اگر سیٹیں آخری تاریخ سے پہلے پُر ہو جاتی ہیں، تو اندراج اسی وقت ختم ہو جائے گا، اور اس صورت میں کوئی اضافی سیٹ فراہم نہیں کی جائے گی۔
ڈی جی سکلز کی ویب سائٹ پر اندراج کا طریقہ کار بتایا گیا ہے جس میں تربیت یافتہ افراد کو اس بیچ میں داخلہ لینے کے لیے دو آسان مراحل سے گزرنا ہوگا۔
پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کروانی پڑے گی جس کے لیے ایک درست ای میل ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹ پر رجسٹر ہوں اور اپنا پروفائل مکمل کرنا ہوگا۔
اور اگر آپ ماضی میں ہمارے ساتھ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں تو براہ کرم مرحلہ 1 کو چھوڑیں اور براہ راست مرحلہ 2 پر جائیں۔
مرحلہ 2 میں اندراج کے لیے اپنے لرننگ مینجمنٹ سسٹم (LMS) اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد Enroll Now (DSTP2.0-Batch-03) پر کلک کرکے اپنی پسند کے کسی بھی دو کورسز میں اندراج کریں۔
ڈی جی سکلز ٹریننگ پروگرام کی طرف سے پیش کیے جانے والے 15 کورسز کی فہرست میں سے ٹرینی ایک وقت میں دو کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں اور پچھلے بیچوں کے ٹرینی کسی بھی دو کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
بیچ-03 کا آغاز منگل 01 نومبر 2022 سے ہوگا اور 01 نومبر 2022 کو لرننگ مینجمنٹ سسٹم (LMS) پر صبح 11:00 بجے تک پہلے ہفتے کے مواد کو دیکھ سکیں گے۔