چین کے 73ویں قومی دن پر یونیورسٹی آف پشاور میں تقریب

عوامی جمہوریہ چین کے 73ویں قوم دن کے موقع پر یونیورسٹی آف پشاور میں کیک کٹنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مشیر وزیر اعلی خیبرپختونخواہ بیرسٹر علی سیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

پاک چائنہ سٹڈی سینٹر میں رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی دوستی آئے روز مضبوطی کی جانب گامزن ہے امید ہے آئندہ بھی دونوں ممالک مل کر تمام تر عالمی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے اور معیشت سمیت تمام تر میدانوں میں ایک دوسرے کے لیے معاون ثابت ہونگے

انہوں نے خصوصا سٹوڈنٹس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ چین کی تاریخی ثقافت کا مطالعہ انتہائی اہم ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی ہم آہنگی کی واضع جھلک دیکھی جاسکتی ہے

مشیر وزیراعلی نے سٹوڈنٹس پر زور دیا کہ وہ پاک چین دوستی کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور چین میں پاکستانی سٹوڈنٹس کو ملنے والی تعلیمی سکالرشپس کو حاصل کریں تاکہ چین کے جدید نظام تعلیم اور دیگر شعبوں میں جاری ترقی کو پاکستان میں منتقل کیا جاسکے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور پروفیسر ڈاکٹر زاہد انور نے کہا کہ پاک چائنہ سٹڈی سینٹر 2016 میں چینی سفارت خانے کے تعاون سے قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو تعلیمی میدان میں مزید مضبوط کرنا تھا، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ گزشتہ 6 سالوں میں سینٹر کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات پر مختلف ریسرچ سمیت متعدد پروگرامز کا انعقاد کروایا گیا جبکہ سینٹر میں دستیاب معلومات کی وجہ سے یونیورسٹی آف پشاور کے متعدد سٹوڈنٹس کو اعلی ترین کے لیے چین جانے میں سہولت بھی میسر آئی

تقریب میں چینی سفارت خانے کے اہلکاروں، فیکلٹی ممبران سمیت سٹوڈنٹس کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں