آخرکار پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم میں ہزاروں نان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتی کی سمری کو منظور کر لیا گیا جس کے تحت ہزاروں نان ٹیچنگ سٹاف کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے
اس حوالے سے ٹویٹر پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ 11 ہزار سے زائد افراد کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سمری پر دستخط ہوچکے
https://twitter.com/DrMuradPTI/status/1574670320480518146?t=XFSdAi-5x63TqhK22U6HwQ&s=19
واضع رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ان ملازمتوں کا اعلان گزشتہ ماہ میں کیا گیا تھا اور گزشتہ ہفتے میں صوبائی حکومت نے تعلیم سے متعلق تین اہم پیش رفتوں کا بھی اعلان کر دیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ابتدائی طور پر ہزاروں اساتذہ کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ سرکاری اسکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو وزارت تعلیم نے مستقل کرنا تھا۔
نئی بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے ایک اضافی سمری میں کہا گیا ہے کہ وزارت تعلیم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں 16,000 سے زائد اساتذہ کی خدمات حاصل کی جانی تھیں مگر ابھی تک یہ خلا پُر نہیں کیا جاسکا
تاہم اس حوالے سے امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی کا بھی اعلان کیا جائے گا جس کے تحت پنجاب کے مختلف سکولز میں نئے ٹیچرز کو بھرتی کیا جائے گا