تین لاکھ سے زائد اساتذہ تنخواہیں نہ ملنے پر فاقوں پر مجبور

پنجاب کے دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کا شعبہ بھی نظر انداز ہو رہا ہے۔ تین لاکھ سے زائد اساتذہ تنخواہیں نہ ملنے سے فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن لا وارث ہونے سے لاکھوں بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ ادارے کا ایم ڈی، بورڈآف ڈائر یکٹرز اور چیئرمین نہ ہونے سے ادارہ لاوارث پڑا ہے

لاکھوں بچوں کا تعلیمی مستقبل بچانے اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں اہم تعیناتیاں نہ کرنے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سکول میں افسران موجود نہ ہونے سے لاکھوں بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں ہے اور ادائیگیاں نہ ہونے سے اساتذہ فاقوں تک جا پہنچے ہیں۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں اہم عہدوں پر فوری تعیناتیاں جلد سے جلد کی جائیں اور اساتذہ کو فوری طور پر تنخواہیں دی جائیں تاکہ تعلیمی تسلسل جاری رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں