لاہور کے 41 سکولز میں ایک منٹ میں 10 ہزار پودے لگ گئے

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی ہدایات پر شجرکاری مہم کے فروغ کیلئے لاہور کے 41 سکولوں میں ایک منٹ میں 10 ہزار پودے لگائے گئے۔ صوبائی وزیر مراد راس نے گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری سکول وحدت روڈ لاہور میں پودا لگایا اور اس مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن لاہور، چئیرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی و دیگر بھی صوبائی وزیر کے ساتھ موجود تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ شجرکاری کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔ آج پوری دنیا گلوبل وارمنگ کی بدولت ماحولیاتی مسائل کا شکار ہے۔

مزید اس مہم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ایک منٹ میں 10 ہزار پودوں کی کاشتکاری زبردست اقدام ہے۔ تمام اداروں کو اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ اس تقریب کا مکمل کریڈٹ سی ای او ایجوکیشن لاہور اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ہمارے بچے اپنے لگائے گئے پودوں کا خود خیال رکھیں گے

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کلین گرین پاکستان کے ویژن کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں۔1 منٹ میں دس ہزار پودوں کی کاشتکاری ایک معجزے سے کم نہیں۔

چئیرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی کا اس موقع پہ کہنا تھا کہ شجرکاری میں نوجوان نسل کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ایک خوش آئندہ عمل ہے۔ ایک منٹ میں دس ہزار پودوں اور درختوں کی شجرکاری اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے

مزید اس پہ یاسر گیلانی کا کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر شجرکاری کے فروغ کیلئے تعلیمی اداروں میں تقریبات ماحولیاتی آلودگی اور اس کے اثرات آگاہی کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ 41 سکولوں میں ایک منٹ میں 10 ہزار پودے کی شجرکاری پر صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس اور تمام سکولوں کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں