پاکستان میڈیکل کمیشن کونسل اجلاس کے حوالے سے تمام تر فیصلوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
کونسل اجلاس میں سٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز کے حوالے سے مختلف ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا گیا، کونسل ممبران کی جانب سے ایم ڈی کیٹ 13 یا 20 نومبر کو منعقد کروانے کے حوالے سے متفقہ فیصلہ کر لیا گیا جبکہ امتحان کا انعقاد پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے تمام صوبائی اور وفاقی یونیورسٹیز کے ذریعے ہوگا جبکہ امتحان کا انعقاد پورے ملک میں ایک ہی دن ہوگا
کونسل کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے لیے بلوچستان کے لیے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، پنجاب کے لیے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، سندھ کے لیے داو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی، گلگت بلتستان اور وفاق کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے نام فائنل کر لیے گئے
کونسل میں طے کیا گیا کہ ایم بی بی ایس کے لیے ٹیسٹ کی پاسنگ شرح 55 فیصد اور بی ڈی ایس کے لیے 45 فیصد ہوگی، کونسل کی جانب سے میڈیکل سٹوڈنٹس کو پاکستان کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے لوکل میڈیکل کالجز میں داخلوں کو آسان بنایا گیا، کونسل کو بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ سال 20 ہزار سے زائد سٹوڈنٹس بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے چلے گئے جس سے پاکستان کو مالی طور پر بھی تقصان ہوا، جس کی وجہ سے کونسل نے پاکستانی کالجز میں داخلوں کے عمل میں سہولت فراہم کی
کونسل میں نمز کے حوالے سے معاملہ زیر بحث آیا اور فیصلہ کیا گیا کہ نمز سے منسلک کالجز کا ٹیسٹ پی ایم سی کے ذریعے الگ سے ہوگا تاہم ان ٹیسٹ میں وہی سٹوڈنٹس پیش ہونگے جو ان کالجز میں داخلوں کے خواہشمند ہیں کونسل میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایم اے لونگ کورس کو اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہئے
پی ایم سی کونسل میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحان پیپر بیسڈ مینوئیل ہوگا اور امتحان منعقد کروانے والی یونیورسٹیز کو امتحانی لسٹ آن لائن فراہم کی جائیں گی کونسل کی جانب سے 10 روز کے لیے مزید ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کے لیے پورٹل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا
کونسل کی جانب سے بیرون ملک زیر تعلیم سٹوڈنٹس کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد سعودی عرب اور یو اے ای میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم باقی ممالک میں سٹوڈنٹس کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے وہاں الگ سے امتحانی سینٹرز بنانا ممکن نہ ہوگا جبکہ تمام سینٹرز کی تفصیلات جلد ہی پی ایم سی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کر دی جائے گی
دوسرے تمام ممالک میں رہنے والے سٹوڈنٹس ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے یا ان دو ممالک یا پاکستان میں دے سکیں گے
این ایل ای کے حوالے سے کونسل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فارن میڈیکل گریجویٹس کے این ایل ای سٹیپ ون کا امتحان اکتوبر کے آخری ہفتے جبکہ سٹیپ ٹو نومبر کے آخری ہفتے میں منعقد کیا جائے گا
لوکل گریجویٹس کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ پی ایم سی کے تحت تمام ڈگری ایوارڈنگ یونیورسٹیز کو این ایل ای منعقد کروانے کی اجازت دے دی گئی کونسل کی جانب سے این این ای کی پاسنگ پرسینٹیج کو 70 فیصد سے کم کرتے ہوئے 50 فیصد کر دیا گیا
کونسل میں فیصلہ کیا گیا کہ بنیادی پوسٹ گریجویٹ ڈگریز کو پی ایم سی کے ساتھ رجسٹرڈ کیا جائے گا تاہم اس حوالے سے تمام پوسٹ گریجویٹ ڈگریز کی جانچ بھی کی جائے گی
کونسل اجلاس میں صدر پی ایم سی کی جانب سے ممبران کو آگاہ کیا گیا کہ ڈبلو ایف ایم ای کے حوالے سے معاملات جاری ہیں جبکہ پی ایم سی کو ڈبلیو ایف ایم ای کی ایکرڈیشن کے کیے منظور کر لیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے بنائی گئی ٹاسک فورس معاملات کی نگرانی کرے گی
پی ایم سی کونسل کی جانب سے میڈیکل کالجز کی انسپیکشن بھی مکمل کی جائے گی تاکہ سٹوڈنٹس کو کوالٹی ایجوکیشن مہیا کی جاسکے
کونسل نے فیصلہ کیا کہ ڈاکٹرز کے لائسنس امتحان کی تجدید 2 سال سے 5 سال تک کر دی گئی جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے ڈاکٹرز کے لیے فیس 50 فیصد کر دی گئی
کونسل کی جانب سے تمام انٹرنیشنل میڈیکل کالجز کے لیے بنائے گئے تمام پاتھ ویز کو ختم کر دیا گیا تاہم پی ایم سی سے منظور شدہ کالجز کی فہرست جلد ہی ویب سائیٹ پر جاری کر دی جائے گی