دنیائے باکسنگ میں پاکستان کے لیے تاریخی دن، پاکستان کے عثمان وزیر نے ورلڈ یوتھ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
واضع رہے کہ کسی بھی پاکستانی باکسر کا پروفیشنل باکسنگ میں یہ پہلا ورلڈ ٹائٹل ہے، ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی گئی جس میں قومی ہیرو عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر سومپوت سیسا کو چھٹے راونڈ میں ناک آوٹ کردیا
قومی مایہ ناز باکسر عثمان وزیر کی یہ نویں پروفیشنل باکسنگ فائٹ تھی جس میں وہ تمام مقابلوں میں کامیابی سے ہم کنار ہوئے، عثمان وزیر پاکستان کے پہلے باکسر ہیں جنہوں نے ڈبلیو بی او کے یوتھ ٹائٹل اپنے نام کیا
انڈر 23 کیٹیگری میں پاکستان نے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا، عثمان وزیر گزشتہ پانچ روز سے تھائی لینڈ میں انٹرنیشنل کوچز سے ٹریننگ لے رہے تھے اور پروفیشنل باکسنگ میں پہلا ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے لیے پر عزم تھے
عثمان وزیر نے اس سے پہلے اپنے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی کی سب سے بڑی فائٹ لڑنے کیلئے پرجوش ہیں ،یوتھ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے کوالیفائی کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہو گی۔
اس بارے میں مزید ان کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے قوم سے کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
ساتھ ہی ساتھ قومی کرکٹرز شاداب خان، محمد حفیظ، سرفراز احمد، سہیل تنویر اور دیگر کا عثمان وزیر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
شاداب خان کی جانب سے عثمان وزیر کو نیک تمناؤں کا اظہار اور کہا کہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کرو۔
محمد حفیظ نے عثمان وزیر کے لیے کہا کہ عثمان وزیر آپ پاکستان کا چہرہ ہیں یہ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کریں۔
سابق کپتان سرفراز احمد بھی عثمان وزیر کی جیت کے لیے پریقین جس پر انہوں نے اپنی ٹویٹ میں قوم کو قومی باکسر کی جیت کے لئے دعاؤں کی درخواست کی تھی
عثمان وزیر اب تک تمام مقابلوں میں کامیابی سے ہم کنار ہوئے ہیں