پاکستان میں میڈیکل کمیونٹی کے لیے اہم ترین دن آخرکار آن پہنچا جب اہم ترین فیصلوں سے سٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا، صدر پاکستان میڈیکل کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ کی زیر صدارت پی ایم سی کونسل کا دوسرا اہم ترین اجلاس آج ہوگا جس میں تمام کونسل ممبران شرکت کریں گے
پی ایم سی ذرائع کے مطابق میٹنگ کا آغاز ممکنہ طور پر دوپہر 3 بجے ہوگا جس گزشتہ ہونے والی میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سمیت اب تک ہوئی تمام مشاورتی میٹنگز سے کونسل کو آگاہ کیا جائے گا
پی ایم سی میٹنگ کا ایجنڈا کیا ہوگا؟؟؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں ایک طویل ایجنڈے پر سیر حاصل گفتگو متوقع ہے جس میں سب سے اہم مسئلہ ایم ڈی کیٹ امتحانات کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان “جو کہ ممکنہ طور پر 13 نومبر یا 20 نومبر ہوسکتا ہے” کیا جائے گا جبکہ این ایل ای کے حوالے سے بھی اہم معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ پی ایم سی میں ہونے والے اہم دفتری معاملات بھی زیر بحث ہونگے
ایف ایس سی پری میڈیکل سٹوڈنٹس کیا امید کریں؟
یقینی طور پر انٹرمیڈیٹ سٹوڈنٹس کی اس میٹنگ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں جس میں انتظار یہ ہی کیا جا رہا ہے کہ کونسل کی جانب سے حتمی تاریخ اور سلیبس کا اعلان کر دیا جائے تاکہ سٹوڈنٹس ایم ڈی کیٹ کی تیاری کو مکمل کر سکیں تاہم اس حوالے سے پی ایم سی کئی مواقعوں پر واضع کر چکا کہ سٹوڈنٹس کو سلیبس میں تبدیلی کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ٹیسٹ اسی سلیبس سے لیا جائے گا جس کی اب تک سٹوڈنٹس تیاری کرتے آئے ہیں اور وہ سلیبس پی ایم سی ویب سائیٹ پر بھی موجود ہے تاہم صوبائی لیول پر یونیورسٹیز کو ٹیسٹنگ کے عمل میں شامل کرنے کا مقصد ان سے تکنیکی معاونت حاصل کرنے سے بڑھ کر کچھ نہیں، ترجمان پی ایم سی کی جانب سے اس بات کا بھی واضع اعلان کیا جا چکا کہ ملک بھر میں ایک ہی وقت میں ایک ہی دن ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ نتائج کا اعلان 7 روز بعد ہوگا تاہم اس سمیت تمام تر فیصلے کونسل اجلاس کی منظوری سے مشروط ہونگے
ڈاکٹرز کو پی ایم سی کونسل اجلاس سے کیا امیدیں رکھنی چاہئیں؟
لوکل گریجویٹس جن کی جانب سے باقاعدہ ٹرینڈنگ بھی کی جا رہی ہے کہ این ایل ای کو ختم کیا جائے تاکہ وہ اپنی آر ایم پی کے حصول کے بعد روزگار کا سلسلہ شروع کر سکیں تاہم پی ایم سی کونسل اس حوالے سے تاحال تذبذب کا شکار ہے کہ کیا قانونی طور پر موجودہ پی ایم سی ایکٹ کے تحت این ایل ای کو ختم کیا جاسکتا ہے، کیا کونسل اتنا بااختیار ہے کہ وہ ایک اجلاس میں فیصلہ کرے اور ملک بھر میں لاگو ایک لائسنسنگ امتحان کا خاتمہ ہوجائے اس حوالے سے آج کے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ممبر لیگل اس معاملے کے قانونی پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالیں گے تاہم یہ واضع رہے کہ پی ایم ڈی سی ترمیمی بل تاحال مسلسل تعطل کا شکار ہے اور بل پیش کرنے والی جماعت کے اراکین کی جانب سے اس پر مکمل طور پر چپ سادھ لی گئی ہے
دوسری جانب فارن میڈیکل گریجویٹس کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والی حکام کے ساتھ ملاقات میں رکھے گئے تمام مطالبات اور تجاویز کو بھی ایجنڈے کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے جس کے تحت فارن میڈیکل گریجویٹس کے سابق نتیجے کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جائے گا جس کا اعلان پی ایم سی کونسل کی غیر موجود میں کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ این ایل ای کی پاسنگ پرسینٹیج کو کم کرنے کے حوالے سے بھی تمام تر تجاویز اور اکیڈمک بورڈ کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا