خیبر پختونخواہ میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک مطالعہ قران کریم کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بعد لازمی پرچوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے ۔
پشاور ہائی کورٹ کے جانب سے کیے گئے فیصلے کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت نے نویں سے بارہویں جماعت تک مطالعہ قران کریم لازمی مضمون کے طور پر پڑھانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
2023 میں میٹرک ،ایف اے اور ایف ایس سی کے سالانہ بورڈ امتحانات میں مطالعہ قرآن پاک کا 75 نمبروں کا پرچہ لینے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
اس طرح 2023 کے سالانہ بورڈ امتحانات میں میٹرک و انٹر کے کل نمبر 1100 سے بڑھ کر 1225 ہو جائیں گے۔
قرآن پاک کی تعلیم لازمی نہ ہونے اور عربی نہ پڑھنے کے سبب بہت سے بچے تعلیم یافتہ ہونے کے باجود قرآن پاک پڑھنے کی سعادت سے محروم رہ جاتے تھے ۔پشاور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ مسلمانوں کے لیے قرآن کی تعلیم حاصل کرنا سب سے اہم کام اور دینی فریضہ ہے۔