بڑوں کے بعد بچوں کی بھی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

پاکستان میں کورونا کی روک تھام کے لئے بچوں کے لیے ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا، یو ایس ایڈ کے تعاون سے شروع کی گئی مہم میں 5 سے 11 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی جو تمام سینٹرز پر بچوں کو مفت میسر ہوگی

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں ویکسینیٹرز زیادہ سے زیادہ بچوں کو کوویڈ کی ویکسین لگانے کے لیے کمیونٹیز، گھر گھر، اسکولز اور دینی مدارس کا رخ کریں گے تاہم ویکیسین بچوں کے والدین کی رضامندی کے بعد لگائی جائے گی

انہوں نے کہا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی ادارہ صحت اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر نے صوبوں میں متعلقہ حکام کے ساتھ کورونا وائرس ویکسین کی بروقت تقسیم کے لیے ہم آہنگی کی ہے
بچوں میں ویکسینیشن کی اس مہم کا بنیادی مقصد پاکستانی عوام کو کووِڈ 19 سے بچانا ہے۔ بالغوں کی طرح، بچے بھی وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں کورونا وائرس کو دوسروں میں منتقل کر سکتے ہیں جب کہ ان میں کوئی علامات نہ بھی ہوں۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا یہ ویکسین بچوں کو کووِڈ 19 ہونے سے روکنے میں مدد کرتی ہے اور دوسروں میں وائرس کے منتقل ہونے کے امکانات کو کم کرتی ہے بچوں کو بیرونی میل جول، اسکول کی سرگرمیوں اور گروپوں میں ملنے جلنے کے لحاظ سے زیادہ کمزور سمجھا جاتا ہے۔ اس طرح، بڑھتی ہوئی بیماری کی روک تھام کی ضرورت ہوتی ہے

ان کے مطابق 21 سے لے کر56 دنوں کے وقفے کے ساتھ ویکسین کی 2 خوراکیں لینا یاد رکھیں، دوسری خوراک 21 دن کے بعد اور پہلی خوراک کے 56 دن کے اندر لی جانی چاہئے

عبدالقادر پٹیل نے کہا زیادہ سے زیادہ تحفظ کے لیے دونوں خوراکیں ضروری ہیں۔ واضح رہے کہ بچوں میں ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ 19 ستمبر سے پنجاب، سندھ اور دارالحکومت اسلام آباد کے منتخب اضلاع میں ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں