سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا گزشتہ اجلاس سینیٹر ہمایوں مہمند کی زیر صدارت یوکرین سے آئے میڈیکل سٹوڈنٹس اور فارمیسی کونسل کے ایجنڈا سے شروع ہوا تاہم پی ایم سی کے حوالے سے معاملہ زیر بحث آیا تو اراکین کی جانب سے ایم ڈی کیٹ ملتوی کرنے کے حوالے سے پی ایم سی کے نمائندے کی سرزنش کی گئی
چئیرمین کمیٹی کی جانب سے بھی معاملے کا نوٹس لیا گیا اور پی ایم سی کو ہدایات جاری کیں کہ 12 ستمبر تک ایم ڈی کیٹ ملتوی کرنے کے حوالے سے مکمل لائحہ عمل اور حکمت عملی سے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے
قائمہ کمیٹی کی جانب سے آئندہ اجلاس کل بروز سوموار ہوگا جس میں ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئیں گے، اراکین کمیٹی کی جانب سے سٹوڈنٹس کو درپیش مسائل اور حل کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا