قوم کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی اداروں کی جانب سے بے دریغ قربانیاں دینے کا سلسلہ نیا نہیں، آئے روز بارڈر سے فوجی جوانوں اور مختلف شہروں میں ڈیوٹی کرتے نوجوانوں کی شہادتیں خبروں کا حصہ بنتی ہیں
فیصل آباد پولیس کے جوان نے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے کرتے ہوئے اپنے جسم کا اہم گنوا دیا اور قوم کی خاطر جوانی میں ہی مفلوج ہوگئے
غازی کا اعزاز حاصل کرنے والے جاوید انور تھانہ ستیانہ میں تعینات تھے، نیشنل بنک چھجوال میں چند ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کی تاہم بینک کی جانب سے دوران ڈکیتی ہی 15 پر کال کرکے پولیس کو آگاہ کر دیا گیا
تھانہ ستیانہ کی نفری موقع پر پہنچی، ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا اور تین ڈاکو موقع پر ہی ہلاک جبکہ باقیوں کو گرفتار کر لیا گیا اسی دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک گولی پولیس اہلکار جاوید انور کے سینے پر لگی، ان کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز ان کا دل سے نیچے والا حصہ مفلوج ہونے سے نہ بچا سکے
محکمہ پولیس کی جانب سے غازی جاوید انور کے اس جرات مندانہ جزبے کوسراہتے ہوئے انہیں اعلی ترین پولیس ایوارڈ قائد اعظم پولیس میڈل QPM سے نوازا
اس حوالے سے دلیر اہلکار کے اعزاز میں تقرئی جس میں سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک غازی جاوید انور کے ہمراہ پولیس پوسٹ پہنچے جہاں پولیس افسران نے غازی جاوید انور کا پرتپاک استقبال کیا اور سی پی او فیصل آباد نے چوکی انٹر لوپ کھرڑیانوالہ کو غازی جاوید انور پولیس پوسٹ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا
https://twitter.com/Omersaeedmalik/status/1567948880192409605?t=yNllzv43mXDZyiVRcK-bZA&s=19
غازی جاوید انور نے اس حوصلہ افزائی پر سی پی او فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد کا مزید کہنا تھا کہ غازی جاوید انور کے علاج معالجے کے تمام اخراجات محکمہ پولیس ادا کرے گی فیصل آباد پولیس شہیدوں اور غازیوں کی روشن تاریخ رکھنے والی پولیس ہمارا قابلِ فخر اثاثہ ہے، امن و امان کے قیام اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے مقدس مشن کیلئے ہم سب اپنی بہادر پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم اپنے شہداء کی فیملیز اور غازی پولیس آفیسر کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے
https://twitter.com/fsdpolice/status/1567914450866376705?t=wyZSFZYKyi_BtyMcR51v2A&s=19
سٹی پولیس آفیسر عمر سعید ملک کے ہمراہ ایس ایس پی آپر یشنز محمد افصل ،ایس پی جڑانوالہ ڈویڑن ارتضی کمیل و دیگر افسران موجود سی پی او فیصل آباد نے غازی جاوید انور کے گھر آمد اور فیملی سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے فوری احکامات صادر فرمائے
https://twitter.com/Omersaeedmalik/status/1567933306494406659?t=U-ZbXNQRVn2nM0CGg-HQsA&s=19
اس موقع پر سی پی فیصل آباد عمر سعید ملک نے غازی جاوید انور کو الیکٹریکل ویل چیئر کا تحفہ دیا۔ جاوید انور کا کہنا تھا کہ ان کی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور پولیس چوکی کو ان کے نام سے منسوب کیا جانا ان کے لیے بہت خوشی کا مقام ہے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ انہیں جب بھی مشکل درپیش آئی ہے محکمہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور ان کے اس عمل سے وہ مزید مضبوط انسان بن گئے ہیں۔