چئیرمین ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر مختار احمد سے ڈپٹی ڈائریکٹر یو ایس آئی ڈی ماریہ لونگی اور یو ایس آئی ڈی کی جانب سے حاصل کردہ سکالرشپ حاصل کرنے والے 20 پاکستانی سٹوڈنٹس سکالر شپ ہولڈرز نے ملاقات کی
ایچ ای سی کی جانب سے امریکہ میں سکالرشپ کے تحت جانے والے پاکستانی سٹوڈنٹس کے اعزاز میں اعشائیہ بھی دیا گیا
اس موقع پر چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کی جانب سے 30 پارٹنز تعلیمی اداروں میں 700 پاکستانی طالبات کو ماسٹرز سکالرشپس مہیا کرنے پر یو ایس آئی ڈی کی خدمات کو سراہا گیا یو ایس آئی ڈی کی جانب سے زراعت، بزنس، سوشل سائنس، انجینئرنگ اور میڈیسن کے شعبوں میں پاکستانی سٹوڈنٹس خصوصا طالبات کو میرٹ اور فنانشل سپورٹ سکالرشپس فراہم کرنے کا سلسلہ گزشتہ 18 سال سے جاری ہے
دوران ملاقات ماریہ لونگی کی جانب سے ایچ ای سی کو تقریب کے انعقاد اور پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ سکالرشپ کے لیے منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا
ڈاکٹر مختار نے کہا کہ امریکہ کی پاکستان کے مختلف سیکٹرز خصوصا تعلیم کے میدان میں معاونت قابل ستائش ہے، پاکستان کی امریکہ کے ساتھ مختلف سیکٹرز میں 75 سالا پرانی شراکت داری ہے، یہ یو ایس آئی ڈی سمیت دیگر پارٹنرز کی ہی بدولت ممکن ہو سکا کہ یونیورسٹی تک پہنچ حاصل نہ کرنے والے سٹوڈنٹس بھی اب اعلی تعلیم کے لیے بیرون ملک کی جامعات کا رخ کر سکتے ہیں
چئیرمین ایچ ای سی کی جانب سے سکالرشپس حاصل کرنے والے تمام صوبوں سے آنے والے سٹوڈنٹس کو مبارکباد دی گئی، اس موقع پر طلباء کی جانب سے اعلی تعلیم کے حصول میں درپیش مسائل اور تجربات سے چئیرمین ایچ ای سی کو آگاہ کیا گیا
واضع رہے کہ 33.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 6000 ضرورت کی بنیاد پر دی گئی سکالرشپس پاکستان میں یو ایس آئی کا سب سے بڑا سکالرشپس پروگرام ہے
پروگرام کی جانب سے %60 سکالرشپس فی میل سٹوڈنٹس کو مہیا کی جا رہی ہیں