پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے پی ایم سی کونسل کے فیصلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی شرط میں ایچ ایس ایس سی امتحان میں کم از کم 60 فیصد اور زیادہ منظور جبکہ ایم ڈی کیٹ 2022 امتحان میں پاس کرنے کی شرع میں ایم بی بی ایس داخلے کیلئے 55فیصد نمبر اور ڈینٹل کیلئے 45فیصد نمبر مقرر کر دئیے گئے
پی ایم سی کے مطابق تاحکم ثانی ایم ڈی کیٹ امتحان ملتوی کردیا گیا، ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے نئی تاریخ و شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔
پی ایم سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2022 رجسٹریشن کا دوبارہ آغاز 10ستمبر سے 25 ستمبر تک ہوگا رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا مقصد ان تمام طلبا جو کسی وجہ سے رجسٹریشن نہیں کراسکے انکو موقع دینا ہے۔