علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ ایریاز سے سٹوڈنٹس کے لیے اہم اعلان کر دیا گیا
وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ضیا القیوم کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں جاری کردہ یونیورسٹی نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ اقبال یونیورسٹی میں زیر تعلیم وہ میٹرک انٹر سٹوڈنٹس جن کا تعلق سیلاب متاثرہ علاقوں سے ہے ان کی فیس معاف کر دی گئی ہے
https://twitter.com/DrZiaUlQayyum/status/1567425097564127232?t=Rzs7XHtjzD6zCrWS9nacIg&s=19
نوٹیفکیشن کے مطابق پورے صوبے سندھ ماسوائے کراچی، پورے بلوچستان، ڈی آئی خان اور ڈی جی خان ریجنز کے سٹوڈنٹس اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے
اسی طرح یونیورسٹی کی جانب سے بیچلرز پروگرام میں زیر تعلیم ایسوسی ایٹ ڈگری کے سٹوڈنٹس بھی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے
فیس معاف کرنے کے فیصلے کا اطلاق ڈاریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز سٹوڈنٹ معاونت سکیم کے تحت کریں گے جس کے مطابق پہلے سے جمع کروائی گئی فیس اگلے سمسٹر میں منتقل کر دی جائے گی