اسلام آباد: ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے امتحانات کے انعقاد اور شیڈول میں توسیع کا سلسلہ جاری ہے.
ترجمان علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی ہے جس سے میٹرک، ایف اے اور آئی کام کے سٹوڈنٹس مستفید ہوسکیں گے.
ترجمان کے مطابق نئے طلبہ20ستمبر جبکہ جاری طلبہ 6اکتوبر تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلہ لے سکتے ہیں جس کے لیے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہونگی جبکہ طلبہ داخلہ فارم آن لائن اور مینول دونوں طریقوں سے جمع کراسکتے ہیں.
