اب نادرہ شناختی کارڈ گھر تک پہنچائے گا، نئی بائیکر سروس متعارف

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا گیا جہاں ان کی جانب سے “نادرا بائیکر سروس “کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

ترجمان کے مطابق نادرا بائیکرز صارف کو ان گھر پر نادرا سہولیات فراہم کرنے والے والی سروس ہے جو شناختی دستاویز اور رجسٹرین کے تمام ترعمل کو انجام دیتی ہے جس کا پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعارف کرایا گیا ہے

اس موقع پر چئیرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ اس سروس کو جلد ہی ملک کی تمام تحصیلوں تک پھیلا دیا جائے گا شہری اس سروس سے ویب سائٹ، موبائل ایپ اور نادرا کال سینٹر کے ذریعے اس سروس سے مستفید ہو سکیں گے جبکہ اس سروس کے ذریعے اپلائی کیے گئے شناختی کارڈ درخواست دہندہ کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے

چیئرمین نادرا کی جانب سے وزیر داخلہ کو نادرا بائیکر سروس اور دیگر نئی شروع ہونے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں نادرا دفاتراور ملازمین کو پیش آنے والے نقصانات کے بارے میں بھی وزیر داخلہ کوآگاہ کیا

وزیر داخلہ راناثناءاللہ کی جانب سے چئیرمین نادرا کو ہدایت کی گئی کہ نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز تک پھیلایا جائے اور تمام صوبوں میں بڑے قصبوں میں نادرا رجسٹریشن کیلئے سمارٹ سہولیات کا انتظام کیا جائے

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نادرہ بائک سروس کے بارے میں کہا کہ نادرا بائیکر سروس ایک بہترین سہولت ہے؛ اسکا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلایا جائے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے اور نومولود بچوں کی رجسٹریشن کیلئے خودکار نظام قائم کیا جائے

وزیر داخلہ کی جانب سے نادار بائیکر سروس شروع کرنے پر چئیرمین نادرا اور اسکی ٹیم کو مبارکباد بھی دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں