ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے نیشنل میڈیکل اتھارٹی اجلاس میں کیا فیصلے ہوئے؟

گزشتہ روز پاکستان میڈیکل اتھارٹی کی طویل ترین بیٹھک میں ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے حوالے سے تمام تر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ٹیسٹ کو چند دن مزید تاخیر یعنی 7 ستمبر کی بجائے 14 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا

اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ سفارشات کی روشنی میں ٹیسٹ کو مختلف شہروں میں تقسیم کرتے ہوئے مختلف تواریخ میں منعقد کرنے کی کوشش کی جائے گی فیصلے لے مطابق ایبٹ آباد میں ٹیسٹ کا آغاز 24 ستمبر سے شروع ہوگا جو 30 ستمبر تک جاری رہے گا

اسی طرح 28 ستمبر سے بہاولپور میں شروع ہونے والا ٹیسٹ 5 اکتوبر تک، 1 اکتوبر سے ڈی جی خان میں شروع ہونے والا ٹیسٹ 10 اکتوبر جبکہ ڈی آئی خان میں 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا ٹیسٹ 23 اکتوبر تک چلے گا

پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق فیصل آباد میں ٹیسٹ کا انعقاد 14 ستمبر تا 3 اکتوبر، گلگت میں 7 اکتوبر تا 8 اکتوبر، گوجرانوالہ میں 14 ستمبر سے 7 اکتوبر اور حیدر آباد میں ٹیسٹ 5 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک ہوگا

اسی طرح دیگر شہروں میں اسلام آباد میں ٹیسٹ کا انعقاد 14 ستمبر سے 8 اکتوبر، کراچی میں 28 ستمبر سے 20 اکتوبر، خیرپور میں 1 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک، لاہور میں 14 ستمبر سے 14 اکتوبر، میر پور آزاد کشمیر میں 14 ستمبر سے 20 ستمبر تک ٹیسٹ جاری رہیں گے

باقی شہروں کے شیڈول کے مطابق ٹیسٹ ملتان میں 28 ستمبر سے 20 اکتوبر تک، مظفرآباد میں 24 ستمبر سے 30 ستمبر تک، نواب شاہ میں 1 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک، پشاور میں 28 ستمبر سے 21 اکتوبر تک، کوئٹہ میں 10 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک، ساہیوال میں 28 ستمبر سے 20 اکتوبر تک، سیالکوٹ میں 14 ستمبر سے 1 اکتوبر جبکہ سوات میں 10 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک جاری رہیں گے

نیشنل میڈیکل اتھارٹی کی جانب سے یہ بھی واضع کیا گیا کہ 21 شہروں میں جاری کیا گیا یہ شیڈول سیلابی صورتحال کے ساتھ مشروط ہوگا جس کے لئے این ڈی ایم اے اور لوکل اتھارٹیز کے ساتھ مشاورت جاری رہے گی تاہم سیلاب کی وجہ سے ٹیسٹ میں شرکت نہ کرسکنے والے سٹوڈنٹس کو بعد ازاں سپیشل امتحان میں بیٹھنے کی بھئ سہولت میسر ہوگی۔

نیشنل میڈیکل کمیشن کے مطابق رواں ہفتے کے آخری ایام میں شیڈول ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا تاہم سٹوڈنٹس کو اپنی مرضی کی تاریخ لینے کی بھی چوائس ڈی جائے گی

واضع رہے کہ اجلاس میں وزارت صحت کی جانب سے بھیجی گئی ہدایات اور این ڈی ایم اے کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد امتحانات کو چند روز کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ سامنے آیا

اپنا تبصرہ بھیجیں