ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے نیشنل میڈیکل اتھارٹی کا طویل اجلاس اور سٹوڈنٹس کے صبر کا پیمانہ لبریز

پاکستان میڈیکل کمیشن میں پاکستان میڈیکل اتھارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے ذرائع بتاتے ہیں کہ اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے بارشوں کے حوالے سے اعدادوشمار اور ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے

اجلاس میں ذرائع کے مطابق امتحانات کو ایک سینٹر سے دوسرے میں شفٹ کرنے کی صورت میں دستیاب امتحانی سینٹرز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے لیے گزشتہ کئی روز سے پی ایم سی کی ٹیمز کی جانب سے مختلف شہروں کے دورے بھی کیے گئے اسی طرح اجلاس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی جانب سے دی گئی تجویز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جس میں پی ای سی کو امتحان ملتوی کرنے کے حوالے سے کہا گیا ہے

ذرائع بتاتے ہیں کہ اجلاس میں وزارت صحت کی جانب سے دی گئی ہدایات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے مطابق پی ایم سی موجودہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر امتحانات ملتوی کرنے کی واضع ہدایات دی گئی ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سٹوڈنٹس کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹس اور ان کی مشکلات کو بھی بحث کا حصہ بنایا گیا جس میں سٹوڈنٹس کی جانب سے کیے گئے مختلف مطالبات اور تجاویز کو بھی زیر غور لایا گیا

آج اجلاس ہونے کے حوالے سے خبریں باہر آتے ہی سٹوڈنٹس کی بے چینی میں اضافہ ہو گیا ہے اور وہ خود بھی پی ایم سی کالز کرتے ہوئے معلومات تک رسائی کے لیے کوشاں ہیں

https://twitter.com/dr_ahmed950/status/1564944897349718017?t=o6KHKgsw_PSr7db8DYZUyg&s=19

ڈاکٹرز موومنٹ کے نام سے بنائے گئے ایک ٹویٹر اکاؤنٹ سے پی ایم سی کو تنبیہ کی گئی کہ اگر بچوں کے سینٹرز کو کسی صورت بھی تبدیل کیا جاتا ہے تو ہم اس فیصلے کی نہ صرف مذمت کریں گے بلکہ پرامن احتجاج کی کال بھی دی جاسکتی ہے

https://twitter.com/DWMOfficial/status/1564858480430878721?t=mKMh-mIeF56NgjZelUbs6w&s=19

میڈیکل سٹوڈنٹس یونین نامی ٹویٹر اکاؤنٹ نے قومی اسمبلی کی رکن زہرہ فاطمی سے اپیل کی کہ وہ ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے ایک واضع پیغام جاری کریں تاکہ سٹوڈنٹس کی پریشانی میں کمی ہوسکے

https://twitter.com/medstudentunion/status/1564905671660916737?t=e-vbrVXVD6uNg2Thls_OGQ&s=19

سٹوڈنٹس یونین کے نام سے بنایا گیا اکاونٹ سٹوڈنٹس کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کی تلقین کرتا نظر آتا ہے

https://twitter.com/StudentsUnionpk/status/1564924276016386051?t=P_YPWNglC4zXWyStNsyMcA&s=19

اپنا تبصرہ بھیجیں