اس سال ایم ڈی کیٹ کی بجائے FSC نمبرز کی بنیاد پر میڈیکل کالجز میں داخلے دئیے جائیں، پامی کا وزیراعظم کو خط

صدر پامی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر چوہدری نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو خط لکھ دیا خط کے متن کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے تمام ممبران کی نامزدگی واپس لینے کے بعد پی ایم سی کونسل کا ایم ڈی کیٹ کا انعقاد قانونی طور پر نہیں کرسکتی۔

صدر پامی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے کہا کہ قانونی طور پر جانچنا سمجھداری ہوگی کہ پی ایم سی کے کام جاری رکھنے کے پہلو کی قانونی حیثیت کیا ہے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

صدر پامی کے مطابق ملک میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور ملک ایک ایمرجنسی کی حالت میں ہے ایسی صورت حال میں امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ ذہنی دباو اور صدمہ میں ہیں

انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات سے ٹیسٹ کی تیاری کی توقع رکھنا غیر فطری ہوگا

پامی کی جانب سے وزیراعظم کو لکھا گیا خط

صدر پامی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کے مطابق وزارت صحت پی ایم سی کو حکم دے کہ ملک میں اس گوں مگوں کی صورت میں ایم ڈی کیٹ لینے کی بجائے ایف ایس ای کے نمبرز کی بنیاد پر میڈیکل سٹوڈنٹس کو میڈیکل کاکجز میں لینے کا ریلیف دے یا کوئی دوسرا ریلیف دیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں