سیلابی آفت میں مجموعی طور پر 1033 افراد جاں بحق اور 1527 زخمی ہوگئے، این ڈی ایم اے رپورٹ

سیلاب اور بارش کے نقصان سے متعلق این ڈی ایم اے کی تازہ صورتحال جاری

این ڈی ایم اے کے مطابق چوبيس گھنٹوں کے دوران مزيد 119 افراد زندگى کى بازى ہار گئے جبکہ سندھ ميں 76 خيبرپختونخواہ میں 31 افراد لقمہ اجل بن گئے اسی طرح بلوچستان میں 4 گلگت بلتستان میں 6 آزاد کشمير میں 1 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ ملک بھر میں چوبيس گھنٹوں میں 71 افراد زخمى ہوئے

اين ڈى ايم اے کے مطابق 14 جون سے اب تک ملک بھر میں کل 1033 افراد زندگى کى بازى ہار گئے، بلوچستان 238 کے پى 226جبکہ آزاد کشمير میں جانبحق ہونے والوں کى تعداد 38 ہو گئى

اين ڈى ايم اے کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 456 مرد 207 خواتين اور 348 بچے جانبحق ہوئے، ملک بھر میں اب تک کل زخميوں کى تعداد 1527 ہو گئى اسی طرح سندھ زخمى افراد میں سرفہرست تعداد 1009 پہنچ گئى، کے پى 282 پنجاب 105 بلوچستان میں 106 افراد زخمى ہوئے

اين ڈى ايم اے کے مطابق سیلاب سے 662446 مکانات جزوی اور 287412 مکمل طور پر تباہ ہوئے، ملک بھر میں 7 لاکھ 19 ہزار 558 مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے، بلوچستان میں این 25 شاہراہ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے کوئٹہ سے کراچی کیلئے بند ہے، این 70 لورالائی سےڈیرہ غازی خان بندہے، گلگت بلتستان میں نلتر،غذر ،شندور اور ششپر ويلى روڈ سیلاب کی وجہ سے بند ہیں، شاہرہ این 90 خوازہ خیلہ سے بشام تک اورشاہراہ این 15 جھل کٹ تک بند ہے، سیلاب سے پنجاب میں شاہرہ این55 فاضل پورسے راجن پور بندہے، سندھ میں بارشوں اور سيلاب کے باعث 2328 کلوميٹر سڑک کو نقصان پہنچا جبکہ بلوچستان میں اب تک 1000 کلو ميٹر سڑک حاليہ بارشوں اور سيلاب سے تباہ ہوئى اور ملک بھر کے 149 پلوں کو سيلاب سے نقصان پہنچا ،

اپنا تبصرہ بھیجیں