“فنڈ” لکھ کر 9999 پر میسج کریں اور سیلاب متاثرین کے لیے 10 روپے عطیہ کریں

سیلاب متاثرین کے لئے عطیات کے لیے گزشتہ روز حکومت پاکستان نے اپیل کی اور پی ٹی اے کی جانب سے وزیراعظم فلڈ ریلیف 2022 کا شارٹ کوڈ 9999 جاری کر دیا گیا

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق شہری موبائل فون سے “فنڈ” لکھ کر 9999 پر ایس ایم ایس بھیج کر 10 روپے عطیہ کرسکتے ہیں

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام آپریٹرز جمع ہونے والے عطیات سے این ڈی ایم اے کو مطلع کریں گے وزیراعظم آفس کے حکم پر پی ٹی اے نے نوٹیفیکیشن جاری کیا

واضع رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تباہ کن سیلاب کی صورتحال میں اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں، مخیر حضرات اور اداروں سے عطیات دینے کی اپیل کی تھی اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لئے ‘وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022’ قائم کیا تھا، عوام ‘وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ’ اکاؤنٹ نمبر G-12164 میں عطیات جمع کرا سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں