وزیراعظم کی جانب سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل باقاعدہ بحال کرنے کے لیے پی ایم ڈی سی، نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ کے لیے سرچ کمیٹی قائم کر دی
سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر صحت سرچ کمیٹی کے چیئرمین مقرر جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ وائس چیئرمین مقرر کر دئیے گئے ہیں،سیکرٹری وفاقی وزارت صحت بھی سرچ کمیٹی کے ممبر ہوں گے،سرچ کمیٹی میں سرکاری میڈیکل یونیورسٹی کے سربراہ ،نجی میڈیکل یونیورسٹی کے سربراہ سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے، سرچ کمیٹی میں میڈیکل شعبہ کے ماہر کو بھی بطور ممبر شامل کیا گیا ہے،سرچ کمیٹی میں ممبر قومی اسمبلی زہرا ودود فاطمی، ڈاکٹر اورنگزیب، ڈاکٹر علی فرحان راضی کے علاوہ ڈاکٹر عامر عزیز کی نامزدگیاں کی گئی ہیں،سرچ کمیٹی موزوں امیدواروں کے نام ممبران پی ایم ڈی سی کے لیے تجویز کرے گی جس کے بعد نئے ممبران ایم ڈی کیٹ اور این ایل ای کے حوالے سے فیصلہ سازی کر سکیں گے
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے سر توڑ کوشش کی جارہی ہے کہ رواں برس ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحانات کا انعقاد اور این ایل ای نتائج کا اعلان پی ایم ڈی سی کے تحت ہی کیا جائے اور اس حوالے سے چئیرمین سینیٹ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے کہ جلد از جلد سینیٹ اجلاس بلایا جایا تاکہ بل پر ووٹنگ کو ممکن بنایا جاسکے جس کے بعد بل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو دستخط کے لیے بھیج دیا جائے گا