پیپلز پارٹی کی جانب سے پی ایم سی کے موجودہ ممبران کے خلاف مسلسل تحفظات کا اظہار وزیر اعظم اور جھکانے میں کامیاب ہوگیا
پی پی کی جانب سے پارلیمنٹ میں پی ایم سی کو ختم کرنے کے لیے بل متعارف کروا گیا جو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں بھی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں زیر بحث ہے
اس حوالے سے مسلم لیگ ن اس ساری صورتحال میں منظرنامے سے غائب رہی تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے پی ایم ڈی سی ترمیمی بل منظور کروانے کی سر توڑ کوششیں جاری رہی
وزیراعظم کی جانب سے وزیر قانون اعظم تارڑ کو گزشتہ روز وزیر صحت سے ملاقات کرکے معاملہ سلجھانے کا ٹاسک دیا گیا
وزیر صحت کی جانب سے وزیر قانون کے ساتھ ملاقات میں ممبران کی تبدیلی کی شرط پر پی ایم ڈی سی ترمیمی بل سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دے دیا گیا
وزیراعظم کی جانب سے آخرکار پی ایم سی کے اراکین کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
پاکستان میڈیکل کمیشن کے نئے ممبران کون ہیں؟؟؟
نئے تعینات ہونے والے ممبران میں سید حسین طارق، ڈاکٹر خورشید احمد اور بیرسٹر چوہدری سلطان منصور شامل ہیں
ڈاکٹر نوشاد شیخ، ڈاکٹر محمد زبیر خان، پروفیسر ڈاکٹر سید سبطین الحسنین اور ڈاکٹر عقیل شیخ بھی ممبران میں شامل ہونگے
سرجن جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروس اور سیکرٹری ڈویزن بھی ممبران میں شامل ہونگے