آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہاورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلبہ کے وفد کی جی ایچ کیو آمد ہوئی اور ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق سوال جواب کے سیشن میں آرمی چیف نے موجودہ علاقائی ایشوز اور امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاک فوج کے کردار پر گفتگو کی
آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا کہ طلبہ کی جانب سے ملاقات اور بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا گیا جبکہ طلبہ کا وفد پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کرے گا