نئے کمشنر اسلام آباد کیپٹن(ر) محمد عثمان کا شہر میں ڈینگی کے خلاف اعلان جنگ

اسلام آباد: نئے تعینات ہونے والے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان کا ڈینگی پر قابو پانے کے لیے بڑا فیصلہ سامنے آگیا، ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہری و دیہی تقسیم ختم، اسلام آباد بھر میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ایک ہی نظام ہو گا

چیف کمشنر اسلام آباد کا دوران اجلاس کہنا تھا کہ ڈینگی کے حوالے سے انتظامی حکمت عملی موثر اور مضبوط کیے بغیر کامیابی ممکن نہیں

ان کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں کہ تمام اسٹنٹ کمشنر سرکاری و نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کی ڈیٹا انٹری کو چیک کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر سرکاری، نبجی ادارہ اور ڈاکٹر ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کو رپورٹ کریں جبکہ تمام لیبارٹریاں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی ڈیٹا انٹری یقینی بنایا جائے

انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ مریضوں کا ڈیٹا بروقت اور درست ملے گاتو اصل حالات کا ادراک ہوگا جبکہ ڈینگی پر قابو پانے کا اولین اصول مریضوں کا درست ڈیٹا موجود ہونا ہے

چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ جس علاقے سے مریض سامنے آئے وہاں کیس رسپانس یقینی بناکر ہی ڈینگی کا پھیلاؤ روکا جا سکتا ہے

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر، تمام اے سیز، ڈی ایچ او، ایم سی آئی سمیت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تمام متعلقہ افسران کی جانب سے شرکت کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں