ڈاکٹرز کے لائسنسنگ امتحان این ایل ای کی پاسنگ شرح میں کمی کا ایجنڈا لیے پی ایم سی بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوا جس میں نیشنل لائسنسنگ ایگزیم کی پاسنگ پرسینٹیج کے حوالے سے اراکین کی جانب سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا
پی ایم سی ذرائع کے مطابق بورڈ کی جانب سے این ایل ای سٹیپ ون کی پاسنگ پرسینٹیج %60 کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی جس کی توثیق کونسل کی جانب سے آئندہ چند روز میں کی جائے گی
دوسری جانب میڈیکل سٹوڈنٹس کے مطالبے کے پیش نظر سٹیپ ٹو کے حوالے سے بھی مختلف ممالک کے ڈیٹا اور سٹوڈنٹس کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا تاہم اراکین کی جانب سے سٹیپ ٹو کے حوالے سے پاسنگ پرسینٹیج کا حتمی فیصلہ نہ کیا جاسکا
پی ایم سی ذرائع کے مطابق سٹیپ ٹو کی پاسنگ پرسینٹیج کے حوالے سے اراکین کی جانب سے کل دوبارہ سر جوڑا جائے گا جس میں این ایل ای سٹیپ ٹو کی پاسنگ پرسینٹیج کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا
پی ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسنگ پرسینٹیج کے حوالے سے معاملات حتمی شکل میں آتے ہی سٹیپ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ سٹوڈنٹس فیصلے سے مستفید ہو سکیں