اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے درمیان 4 ٹی وی سیٹلائٹ ایجوکیشن چینلز کی سائنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزارت تعلیم کی جانب سے 570 ملین سے 4 ٹی وی سیٹلائٹ ایجوکیشن چینلز لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اس ٹاسک کا ذمہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو سونپا گیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کے ایجوکیشن میں ہر کوئی ایچ ای سی کی طرف دیکھ رہا ہے اور اس پراجیکٹ میں ایچ ایس سی اور علامہ اقبال یونیورسٹی کا باہمی تعاون کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام چینلز کو آن آئیر کرنے میں پانچ سے چھ ماہ لگ جائیں گے
وفاقی وزیر تعلیم کا ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگاؤ اور جلد از جلد تعلیمی چینلز کو شروع کروائیں۔