ڈاکٹرز کے لائسنس امتحان کی پاسنگ پرسینٹیج میں کمی ہوگی یا نہیں، فیصلے کی گھڑی قریب آگئی

اس وقت ملک بھر کی ڈاکٹرز کمیونٹی اس سوچ میں ڈوبی دکھائی دیتی ہے کہ آیا پاکستان میڈیکل کمیشن ڈاکٹرز کے لائسنس کے حوالے سے منعقد ہونے والے نیشنل لائسنسنگ امتحان یعنی این ایل ای کی پاسنگ پرسینٹیج میں کمی کرے گی یا نہیں، اس حوالے سے زیادہ فکر مند این ایل ای سٹیپ ٹو پاس کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنے والے فارن میڈیکل گریجویٹ لگتے ہیں جن کو پاکستان میڈیکل کمیشن اور اس سے قبل پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے بھی یہ شکوہ رہا ہے کہ ان کو این ایل ای سٹیپ ٹو میں امتیازی روئیے کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے تیاری پوری ہونے کے باوجود وہ امتحان میں متعدد بار فیل ہوتے ہیں

این ایل ای سٹیپ ٹو ہے کیا؟؟؟

پاکستان میڈیکل کمیشن نے سال 2019 میں آتے ہی لائسنس کے حصول کے لیے این ای بی کو ختم کرتے ہوئے این ایل ای ٹیسٹ متعارف کروا دیا جس کے تحت بیرون ملک سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے گریجویٹس کے لیے سٹیپ ون یعنی تحریری امتحان اور سٹیپ ٹو یعنی عملی امتحان متعارف کروایا گیا تاہم پاکستان سے ایم بی بی ایس کرنے والے گریجویٹس کے لیے صرف سٹیپ ون ہی لاگو کیا گیا، یہاں بیرون ملک سے آنے والے گریجویٹس کا شکوہ یہ سامنے آیا کہ ان کو امتیازی سلوک کا نشانہ بناتے ہوئے دو طرح سے کیوں امتحانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے نہ صرف اتنا بلکہ ان کی جانب سے پاکستان میڈیکل کمیشن کی %70 پاسنگ پرسینٹیج کے خلاف کئی دفعہ مظاہرہ بھی کیا گیا

پاسنگ پرسینٹیج کا اب کیا ہوگا؟؟؟

دنیا بھر سے ایم بی بی ایس کرنے والے پاکستانی سٹوڈنٹس کی نمائندہ تنظیم جسٹس فار ایف ایم جیز کی جانب سے سوشل میڈیا پیغام میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پی ایم سی کی گذشتہ ہفتے ہونے والی بورڈ میٹنگ میں پرسینٹیج میں کمی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی، تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر ذیشان نور ملک کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ پی ایم سی کی جانب سے پرسینٹیج میں کمی کا واضع امکان موجود ہے اور متوقع فیصلہ فیل ہونے والے سابقہ سٹوڈنٹس پر بھی لاگو ہو سکتا ہے جس سے سینکڑوں سٹوڈنٹس کو ریلیف ملنے کا امکان موجود ہے۔

اس حوالے سے ان کی جانب سے واضع کیا گیا ہے کہ فیصلہ ہونے اور پی ایم سی ویب سائیٹ میں ٹیکنیکل مسائل ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے

https://twitter.com/JusticeForFMGS/status/1559172943120302080?t=tjGohQds87iSKl8j89VNwg&s=08

واضع رہے کہ پی ایم سی کی جانب سے گزشتہ ہفتے این ای بی ٹیسٹ کی پاسنگ پرسینٹیج میں بھی واضع کمی کر دی گئی تھی جس کے بعد اس بات کا امکان روشن ہوگیا ہے کہ این ایل ای کے حوالے سے بھی پرسینٹیج %60 یا %65 ہو سکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ جمعرات کو بورڈ کی ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں