قائد اعظم یونیورسٹی میں دوران جشن آزادی تقریب وائس چانسلر پر فائرنگ، ملزم گرفتار

اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں جشن آزادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا معاملہ پیش آیا ذرائع کے مطابق حملہ قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر کیا گیا تاہم فائرنگ سے وائس چانسلر محفوظ رہے

ملزم کون تھا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں ڈیلی ویجز پر ملازم تھا اور اس کی جانب سے اقدام کئی ماہ کی تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے اٹھایا گیا ملزم کی جانب سے پسٹل سے چار فائر کیے گئے جو کہ لائبریری کی چھت کو جا لگے

یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری میں جاری تقریب میں فائرنگ کی آواز آتے ہی تقریب میں موجود طلباء کی جانب سے یونیورسٹی ملازم کو قابو میں کر لیا گیا

وفاقی پولیس کی جانب سے موقع سے اسلحہ سمیت مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد اسلام آباد بھر میں جاری جشن آزادی کی جاری تقریبات میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں