پاکستانی ڈاکٹر نے دنیا کا سب سے بڑا فارمیسی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

ہ(ایم این بی ویب ڈیسک) پاکستانی فارماسسٹ ڈاکٹر عبدالطیف شیخ کو امریکن سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارمسسٹس کی جانب سے دنیا کا سب سے بڑا فارمیسی ایوارڈ “ڈونلڈ فرینکی میڈل” سے نوازا گیا ہے ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر پاکستان سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارماسسٹس کے بانی صدر، پہلے پاکستانی اور ایشیائی فارماسسٹس ہیں

واضع رہے کہ یہ ایوارڈ فارمیسی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے فارماسسٹس کو دیا جاتا ہے، جس کو معروف امریکی فارماسسٹ ڈونلڈ ای فرینکی کی خدمات کے اعتراف میں 1971ء میں جاری کیا گیا تھا۔

بنیادی طور پر یہ ایوارڈ اُن فارماسسٹس کو دیا جاتا ہے جنہوں نے عالمی سطح پر یا اپنے ملک میں فارمیسی کے شعبے میں نمایاں کام کیا ہو یا شعبہ فارمیسی میں جدت متعارف کروائی ہوں، جس کا اس ملک اور انٹرنیشنل فارمیسی پریکٹسز میں میجر بریک تھرو آئے۔ امریکن سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارماسسٹس کا بورڈ آف ڈائریکٹرز دنیا بھر سے ایسے فارماسسٹس کا انتخاب کرتا ہے۔

ڈونلڈ فرینکی ایوارڈ اب تک فارمیسی کی دنیا کی 22 شخصیات کو دیا جاچکا ہے اور سال 2018ء میں یہ ایوارڈ پاکستان کے نام رہا تھا، اس سے پہلے یہ ایوارڈ زیادہ تر یورپی اور امریکی فارماسسٹس کو دیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں