غزہ میں 6 لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہونا ناقابل قبول ہے، ملالہ یوسفزئی

مشہور سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک مرتبہ پھر غزہ میں جنگ روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے بیان میں ملالہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ اس وقت غزہ میں چھ لاکھ سے زیادہ بچے اسکول نہیں جا پا رہے ہیں، یہ صورتحال ناقابل قبول ہے کہ معصوم بچے اپنی جان بچانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور ان خوفناک حالات سے گزر رہے ہیں۔

ملالہ نے مزید کہا کہ مسلسل بمباری کے خوف میں زندگی گزارنے سے بچوں کی جسمانی صحت اور ذہنی حالت پر نہایت بُرے اثرات پڑتے ہیں، بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے اور ان کا تعلیم سے محروم ہونا بہت بڑا نقصان ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے اپیل کی کہ پوری دنیا کو مل کر اس بے معنی تشدد کو روکنے اور غزہ میں فوراً جنگ بندی کا مطالبہ کرنا چاہیے اور انہیں ایک محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں