پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی نے شائقین کی سہولت کے لیے دو مختلف روٹس پر مفت شٹل بس سروس فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے تا کہ انہیں اسٹیڈیم تک پہنچنے میں آسانی ہو۔

ٹکٹیں آن لائن PCB.tcs.com.pk پر دستیاب ہیں، جبکہ فزیکل ٹکٹیں نامزد ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز اور راول روڈ پر واقع ایوی ایشن گراؤنڈ کے ٹکٹ بوتھ سے بھی خریدی جا سکتی ہیں۔
پی سی بی کے مطابق میران بخش، سہیل تنویر، اور یاسر عرفات انکلوژرز کے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔عمران خان اور جاوید میانداد سمیت VIP انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے۔

گیلری پاس کی قیمت 2800 روپے ہے، جبکہ پلاٹینم باکس کی قیمت 12500 روپے رکھی گئی ہے۔ پی سی بی نے کرکٹ کو عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ قابل رسائی بنانے کے عزم کے تحت ٹکٹوں کی قیمتیں انتہائی مناسب رکھی ہیں۔







