ایم ڈی کیٹ سلیبس کی منظوری دے دی گئی

*پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے حوالے سےتمام صوبائی یونیورسٹیوں اور شہروں کی فہرست مانگ لی*

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے دوسرے کونسل اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق اور 4 جون 2023 کو PM&DC سیکرٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہونے والیے اجلاس میں پی ایم ڈی سی کونسل نے MDCAT سیشن 2023 کے نصاب کی منظوری دے دی ہے اور قومی ایم ڈی کیٹ 2023 کا امتحان 27 اگست 2023 کو متعلقہ صوبائی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے ذریعے قومی سطح پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے رجسٹریشن پورٹل 15 دنوں کیلئے کھولا جائے گا۔
اس حوالے سے پی ایم ڈی سی نے تمام صوبائی سیکریٹریز صحت کو خط لکھ دئےجس کے بعد وفاقی سیکریٹری صحت نے ان سے درخواست کی کہ وہ صوبائی سطح پر داخلہ لینے والی ایک یونیورسٹی کو نامزد کریں جسے مذکورہ تاریخ کے مطابق اپنے متعلقہ صوبے میں MDCAT-2023 کا انعقاد کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی۔
منظور شدہ نصاب پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے ہر متعلقہ صوبائی حکومت اور داخلہ لینے والی یونیورسٹی سے ان شہروں کی فہرست فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے جہاں امتحانی مراکز اس کے مطابق قائم کیے جائیں گے تاکہ وہی فہرست ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جا سکے۔
یونیورسٹی کی بروقت نامزدگی امتحان لینے والی یونیورسٹی کو سوالات کی بروقت تیاری،کاغذات، امتحانی مراکز کے انتظامات سمیت متعلقہ عملے کی تقرری اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر MDCAT کے ہموار انعقاد کے لیے 27 اگست 2023 کی آخری تاریخ کو پورا کرنا ہے۔ 2 لاکھ سے زائد طلباء 27 اگست کو میڈیکل/ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ (MDCAT) میں شرکت کرنے والے ہیں اور وقت کی انتہائی قلت اور ملک بھر کے طلباء کی خاطر، کونسل نے گزشتہ سال کے نصاب کو اپنایا ہے جو پہلے سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ سے منظور شدہ ہے۔ جیسا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ابھی نیا بورڈ تشکیل دینا باقی ہے اور ایم ڈی کیٹ کا نصاب پی ایم ڈی سی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں