ایف آئی اے کا عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے خلاف انکوائری کا فیصلہ

ایکس پر بانی پی ٹی آئی کی آفیشل اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 27 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر من گھڑت ویڈیو ٹویٹ کی گئی جبکہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان کا کاآفیشل اکاؤنٹ پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کیلئےاستعمال کیا گیا۔

مزید ایف آئی اے سائبر ونگ پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے اس معاملے پر بات چیت کرے گا جس میں عمران خان ، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رؤف حسن شامل ہیں۔ بات چیت میں ایف آئی اے اس بات کا تعین کرے گی کہ کیاویڈیو ٹویٹ بانی پی ٹی آئی نے خود کیا، یا ٹویٹ کرنے میں بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے شامل تھی یا نہیں؟

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا،اکاؤنٹ ہولڈرکی طرف سے ایسا کیا گیا تو ان کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اکاؤنٹ ہولڈر نے ٹوئٹ نہیں کیا تو انہیں اپنا ایکس اکاؤنٹ غیر قانونی استعمال پر بند کرنے کی درخواست دینا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں