وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا سرپرائز دورہ پی ایم سی

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا پاکستان میڈیکل کمیشن کا اچانک دورہ , وفاقی وزیر نے استقبالیہ ایریا کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

وفاقی وزیر نے سیکشنوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے عوامی سہولیات کو یقینی اور بہتر بنانے کی ہدایات دی

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل پی ایم سی نے صدر پروفسیر نو شاد اے شیخ اور نائب صدر ڈاکٹر خورشید احمد سے ملاقات کی۔ ایم ڈی کیٹ امتحان کے انعقاد کے لیے تمام صوبوں کی پبلک میڈیکل یونیورسٹیوں اور صوبائی ہیلتھ سیکریٹریز کو ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت بھی کی

ایم ڈی کیٹ کا امتحان پورے پاکستان میں ایک ہی دن منقعد کیا جائے، انہوں نے صدر پی ایم سی پروفیسر ڈاکٹر نوشاد اے شیخ کو اس سلسلے میں تمام صوبوں کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے تمام وائس چانسلرز اور صوبائی ہیلتھ سیکرٹریز امتحان کی انتظامات کی تیاری کے لیے میٹنگ کرنے کی ہدائت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں