انگلینڈ کو شکست دے کر اسپین نے چوتھی بار یورو کپ جیت لیا

یورو کپ 2024 کے فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لی۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہونے والے فائنل کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی،مگر دوسرے ہاف میں کھیل میں تیزی آئی اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر حملے کیے۔

47 ویں منٹ میں نکو ویلیمز نے گول کر کے اسپین کو برتری دلائی، جسے 73 ویں منٹ میں انگلینڈ کے کول پالمر نے گول کرکے برابر کیا۔

کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر قبل مکل اورزیبال نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ایکبار پھر اسپین کو برتری دلائی۔

86 ویں منٹ میں ہونیوالا اسپین کا یہ دوسرا گول میچ کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا، جس کے ساتھ اسپین یورو 2024 کا چیمپئن بن گیا۔

یہ اسپین کا چوتھا یورو ٹائٹل ہے، جس کے بعد اسپین سب سے زیادہ یورپیئن چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم بن گئی۔

دوسری جانب انگلینڈ اسپین کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد مسلسل دو بار یورو فائنل ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں