خواتین شادی کے بغیر اور مرد شادی کر کے خوش رہتے ہیں، تحقیق

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ شادی شدہ مرد اور غیر شادی شدہ خواتین اپنی زندگی میں خوش رہتی ہیں۔ سائیکالوجی کے مطابق، غیر شادی شدہ مردوں کے مقابلے میں شادی شدہ مرد زیادہ خوش ہوتے ہیں، کیونکہ شادی مرد کو نفسیاتی طور پر سہارا دیتی ہے۔

شادی شدہ مردوں کو زندگی کے مشکل لمحات میں شادی کا بندھن سہارا فراہم کرتا ہے اور شادی شدہ افراد غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں زیادہ صحت مند بھی ہوتے ہیں۔

شادی شدہ مرد کو اپنے گھر کی ذمہ داری نبھانی ہوتی ہے، اس لیے وہ اپنا بھی خیال رکھنا شروع کر دیتا ہے۔ اس وجہ سے وہ سگریٹ نوشی اور شراب نوشی سے بھی دور رہتا ہے، جو کہ انسان کی ذہنی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہیں۔

دوسری جانب غیر شادی شدہ خواتین بھی اپنی زندگی خوشگوار گزارتی ہیں، جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ آزاد ہوتی ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ والدین کی طرف سے زیادہ تحفظ، خاندانی ذمہ داریاں اور دیگر کئی ذمہ داریاں اس میں کردار ادا کرتی ہیں۔

غیر شادی شدہ خواتین کی زندگی کے فیصلوں پر پارٹنر کا اثر نہیں ہوتا اور سسرال اور بچوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے غیر شادی شدہ خواتین اپنے کیریئر پر زیادہ توجہ مرکوز رکھ سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں