انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ جیمز اینڈرسن کا کیریئر اختتام پزیر

لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 114 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

انگلس ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور 121 کے مجموعے پر ویسٹ انڈیز ٹیم کو چلتا کیا ۔ انگلینڈ کے گیند بازوں کے بعد بلے بازوں نے بھی خوب ہاتھ صاف کیے اور 250 رنز کی برتری کے ساتھ 371 رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری باری میں کوئی بلے باز جم کر انگلش سیمرز کا سامنا نہ کرسکا اور 136 کے مجموعے کے ساتھ تمام بلے باز پویلین لوٹ گئے

پہلے میچ میں فتح کے ساتھ تجربہ کار گیند باز جیمز اینڈرسن کا 188 ٹیسٹ میچز اور دو دہائیوں سے زیادہ پر محیط کیریئر اختتام پزیر ہو گیا ہے۔

اینڈرسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 704 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ۔ جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 700 سے ذائد وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے واحد فاسٹ بالر ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں