پاک فوج کے 22 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

پاکستان آرمی پروموشن بورڈ نے 22 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔

ترقی پانے والے 9 بریگیڈیئرز کا تعلق آرمڈ کور، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، ایوی ایشن، کور آف ملٹری انٹیلی جنس اور ای ایم ای سے ہے، جبکہ 13 بریگیڈیئرز کا تعلق انفنٹری سے ہے۔

ترقی پانے والے بریگیڈیئرز میں عدنان سلطان، عثمان کیانی، عمران سرتاج، یحییٰ عثمان، عثمان اقبال، جولین، سعید انور، عرفان رامے اور عتیق شامل ہیں۔

انفنٹری سے ترقی پانے والے بریگیڈیئرز میں مہر عمر، امتیاز گیلانی، احمد جواد، تاجدید، بلال سرفراز، خرم شبیر، فیصل سعود، عابد مظہر، سردار، محمد شیریں افتخار، امجد عزیز اور ذوالفقار شاہین شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں